ویڈیو ایڈیٹنگ: گوگل کا صارفین کیلئےوِڈزنامی مفت فیچر متعارف

ویڈیو ایڈیٹنگ اب سب کیلئے بچوں کا کھیل بن جائے گی۔گوگل نے اپنا اے آئی پر مبنی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹول گوگل وِڈز تمام صارفین کیلئے مفت متعارف کروا دیا۔
اس سے قبل یہ سہولت صرف گوگل ورک سپیس اور اے آئی پلان کے صارفین تک محدود تھی، تاہم اب اس کا معیاری ،سٹینڈرڈ ورژن ہر کسی کیلئے دستیاب ہے، جس میں مختلف ٹیمپلیٹس، اے آئی فیچرز اور دیگر آپشنز شامل ہیں۔گوگل وِڈز کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا تھا، تاکہ صارفین تیزی سے ویڈیو پریزنٹیشنز بنا سکیں۔
یہ نیا ٹول سٹوری بورڈنگ، تجویز کردہ مناظر، سٹاک امیجز اور بیک گراؤنڈ میوزک جیسی سہولیات فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ 12 پری میڈ اے آئی اوتار بھی شامل کیے گئے ہیں ،جو آواز اور خدوخال میں تبدیلی کی سہولت دیتے ہیں۔
صارفین محض سکرپٹ شامل کر کے بآسانی ویڈیو پریزنٹیشنز تیار کر سکتے ہیں،تاہم واضح رہے کہ یہ مفت ورژن میں گزشتہ روز جاری ہونیوالے جدید ترین اے آئی فیچرز شامل نہیں اور کمپنی نے اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ بھی نہیں بتائی کہ یہ فیچرز عام صارفین کیلئے کب تک دستیاب ہوں گے۔