آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،آئی او ایس 18 میںایپل انٹیلی جنس کو شامل کرنے کا فیصلہ۔
ایپل کمپنی نےاے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کو آئی فونز کا حصہ بنانے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران متعدد اہم اعلانات متوقع ہیں۔ ایپل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کا آغاز آج 10 جون کو ہوگا۔
ایپل کی ڈیوائسز میں ان فیچرز کیلئے ایپل انٹیلی جنس کا نام استعمال کیا جائے گا،یعنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس لفظ کا استعمال نہیں ہوگا اور یہ نئے فیچرز آئی او ایس 18، آئی پیڈ او ایس 18 اور میک او ایس 15 کا حصہ بنیں گے۔ ایپل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو موجودہ ایپس اور سروسز کا حصہ بنایا جائے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے امیج اور ویڈیو جنریشن کی بجائے ایسے فیچرز پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جو صارفین کو پسند آسکیں۔جیسے میسجز کی سمری یا دیگر ایسے ہی ٹاسکس کیلئے صارفین اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق ایپل انٹیلی جنس فیچرز بائی ڈیفالٹ ٹرن آن نہیں ہوں گے، بلکہ صارفین اپنی مرضی سے انہیں اِن ایبل کرسکیں گے۔
ان فیچرز پر بیٹا (beta) ورژن کا لیبل ہوگا، تاکہ انہیں وقت کے ساتھ مزید بہتر بنایا جاسکے۔ماہرین کے بقول یہ نئے فیچرز آئی فون 16 سیریز کے ساتھ آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس میں متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔ اس سے پرانے آئی فونز میں ان فیچرز کو متعارف کروایا جائے گا یا نہیں؟ اس بارے میں ایپل کمپنی نے ابھی واضح نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایپل انٹیلی جنس فیچرز میں صارفین کی پرائیویسی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔