ٹرمپ امریکیوں کو تقسیم کرکے خوفزدہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے،کملاہیرس

0
19

ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوارکملاہیرس نےکہاہےکہ ٹرمپ امریکیوں کو تقسیم کرکے خوفزدہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
رواں سال امریکہ میں 5نومبرکوصدارتی انتخابات ہونےجارہےہیں،جس میں کانٹےدارمقابلےکاامکان ہے،رواں سال نومبرمیں ہونے والے صدارتی انتخابات کےلئے دونوں پارٹیاں اپنے امیدوار کو جتوانے کےلئے بھرپورکوششیں کررہی ہیں۔دونوں امیدوارخودبھی اپنی فتح یقینی بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زورلگارہےہیں۔
ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوارکملاہیرس نے ریاست ایریزونا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ امتحان دینے کو تیار ہوں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایسا کر کے دکھائیں۔
انہوں نےکہاکہ ریبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس امریکی عوام کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ہے، وہ امریکیوں کو تقسیم کرکے خوفزدہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Leave a reply