ٹرمپ انتظامیہ کاایک اوربڑااقدام:چینی ساختہ بحری جہازوں پرفیس عائدکردی

0
7

تجارتی جنگ جاری،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےچینی ساختہ بحری جہازوں پرفیس عائدکردی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی محکمہ تجارت کاکہناہےکہ ابتدائی طورپر50ڈالرفی ٹن فیس کانفاذ14اکتوبرسےہوگا،ہرامریکی پورٹ آف کال کےلئےسروس فیس ایک ملین ڈالرتک ہوگی۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی محکمہ تجارت کامزیدکہناہےکہ اقدام کا مقصد شپنگ کمپنیوں کوامریکی ساختہ بحری جہازخریدنےپرآمادہ کرناہے۔چین کی پالیسیاں،طرزعمل غیرمعقول اورامریکی تجارت پربوجھ ہے۔
سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے مطابق چینی جہاز ساز ہر سال عالمی سطح پر پیدا ہونے والے تمام تجارتی جہاز کارگو کی صلاحیت کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ رکھتے ہیں، جو 1999 میں صرف 5 فیصد تھا۔
یہ فائدہ جاپان اور جنوبی کوریا میں جہاز بنانے والوں کی قیمت پر ہوا۔ امریکی جہاز سازی 1970 کی دہائی میں عروج پر تھی اور اب صنعت کی پیداوار کا ایک حصہ ہے۔

Leave a reply