ٹرمپ اورایلون میں لفظی گولہ باری سےٹیسلاکواربوں ڈالر کانقصان

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اورایلون مسک کےدرمیان لفظی گولہ باری سے ٹیسلا کو اربوں ڈالر کانقصان ہوا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اورایلون مسک کےدرمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھنےسےایکس پردونوں کےدرمیان شدید تکرارکاسلسلسہ جاری ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ایلون مسک کی کمپنیوں کی سرکاری سبسڈی اور حکومتی معاہدےختم کرسکتےہیں،بجٹ میں اربوں ڈالر بچانے کاآسان طریقہ یہی ہےکہ ایلون مسک کی حکومتی مالی مددختم کردی جائے،الیکٹرک کاروں پرٹیکس کریڈٹ ختم کرنےپرایلون مسک حکومت سےالگ ہوئے۔
ٹرمپ نےمزیدکہاہےکہ الیکٹرک کاروں کی لازمی خریداری کاایلون مسک کامینڈیٹ ختم کردیاتھا،ایلون مسک اخراجات کےبل کی تفصیلات کواوول آفس سےزیادہ جانتےتھے،ایلون مسک بل پرتنقیدسےافسوس ہوا،تعلقات پہلے جیسےنہیں رہیں گے۔
دوسری جانب ٹیسلاکےسی ای اوایلون مسک نےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےبیان کوناشکری قراردےدیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایلون مسک نےکہاہےکہ میرےبغیرٹرمپ الیکشن ہار جاتے،اب بڑےانکشافات کاوقت آگیا،ٹرمپ کادعویٰ غلط ہےمیں اخراجات کےبل کی تفصیلات جانتاتھا،رات کےوقت بل عجلت میں پاس کیاگیاکہ کانگریس میں کوئی بھی اسےپڑھ نہیں سکا۔
اُنہوں نےمزیدکہاہےکہ ٹرمپ کانام اپیسٹین کی فائلوں میں ہے،اسی لئےپبلک نہیں کیاجارہا،ٹرمپ اورایلون مسک کےدرمیان لفظی جنگ سے ٹیسلاکے شیئرز15فیصدتک گرگئے۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خطرےکی گھنٹی بج گئی:پنجاب بھرمیں ڈینگی بےقابو
جولائی 19, 2024 -
رؤف حسن 2روزہ جسمانی ریمانڈپرایف آئی اےکےحوالے
جولائی 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔