ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا

0
21

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ حلف اٹھانےکےبعدعدالتی طورپرتصدیق شدہ جنسی بدسلوکی کےمرتکب ،پہلےامریکی صدرہوں گے۔
رواں سال5نومبرکوامریکہ میں صدارتی انتخابات ہوئےجس میں ڈونلڈٹرمپ نےدوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔نومنتخب امریکی صدرٹرمپ اکثروبیشتر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سےخبروں کی زینت رہتےہیں۔مگراس بارانہوں نے امریکہ میں دوبارہ صدرمنتخب ہونےکےساتھ ایک انوکھااعزازبھی اپنےنام کیاہے۔
امریکی میڈیاکےمطابق نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ پرجنسی بدسلوکی کےالزامات ہیں،جس کے پیش نظر ٹرمپ عدالتی طور پر تصدیق شدہ جنسی بدسلوکی کے مرتکب پہلے امریکی صدر ہوں گے۔
امریکی میڈیاکےمطابق ٹرمپ کی کابینہ میں شامل اکثراراکین پربھی جنسی بدسلوکی کےالزامات ہیں،جن میں وزیر دفاع، اٹارنی جنرل، وزیر صحت و انسانی خدمات اور وزیر حکومتی کارکردگی پر بھی مختلف قسم کی جنسی بدسلوکیوں کے الزامات ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح یہ سب افراد بھی اِن الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے سال جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گے۔

Leave a reply