ٹرمپ نےسعودی عرب کوغیرنیٹواتحادی قراردیدیا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےسعودی عرب کوغیرنیٹواتحادی قراردےدیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کےاعزازمیں عثائیہ دیا،جس میں ایلون مسک اورکرسٹیانورونالڈوبھی شریک ہوئے۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ سعودی ولی عہدکووائٹ ہاؤس میں خوش آمدیدکہتاہوں ،سعودی عرب اورامریکاکےتاریخی اوردیرینہ تعلقات ہیں،ہم اس دیرینہ تعلق کواورزیادہ مضبوط بنائیں گے،سعودی عرب کےساتھ اہم دفاعی معاہدےپردستخط کیےہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےسعودی عرب کوغیرنیٹواتحادی قراردیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ٹرمپ نےمزیدکہاہےکہ سعودی عرب امریکامیں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا،ایک سال پہلےامریکاکی معیشت زبوں حالی کی شکارتھی،سعودی سرمایہ کاری سےنئی ملازمتیں پیداہوں گی،سعودی عرب پہلےسےزیادہ محفوظ ہے۔
اُنہوں نےکہاکہ ہم مشرق وسطیٰ میں امن کیلئےدن رات کام کررہےہیں،مشرق وسطیٰ میں دیرپاامن قائم کرنےکےقریب پہنچ چکےہیں،غزہ کےمکینوں نےگھروں کوواپسی شروع کردی ہے،غزہ میں پہلے کےمقابلےمیں سیکیورٹی صورتحال بہت بہترہیں،غزہ میں امن بورڈمیں بہت سی ریاستوں کےسربراہ شامل ہوں گے،ایران بھی امریکاکےساتھ معاہدہ کرناچاہےگا۔
دوسری جانب سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان نے بہترین مہمان نوازپرٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے امریکا کےساتھ بہترین تعلقات ہیں۔9دہائیوں سےہمارےامریکاکےساتھ بہترین تعلقات ہیں۔















