ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے پربھارت کو پھرٹیرف کی دھمکی دیدی

0
9

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ بھارت نےروسی تیل کی خریداری محدودنہ کی توبھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکانہیں چاہتاکہ چین نایاب معدنیات کےمعاملےپرکوئی کھیل کھیلے، ہم چین پرعائدٹیرف کم کرسکتےہیں،لیکن بیجنگ کو بھی ہمارےلئےکچھ کرنا ہوگا، یقین ہےچین سویابین پرہمارےساتھ معاہدہ کرےگا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ٹرمپ نےمزیدکہاہےکہ نریندرمودی نےروسی تیل نہ خریدنےکی یقین دہانی کرائی ہے،غزہ میں جنگ بندی اب بھی نافذالعمل ہے ،یوکرین کےڈونباس علاقہ روس کودینےپرکوئی بات نہیں کی۔


دوسری جانب امریکی نائب صدرجےڈی وینس کاکہناہےکہ ٹرمپ نےاب تک یوکرین کوٹوماہاک میزائل دینےکافیصلہ نہیں کیا،فی الحال حماس کوغیرمسلح کرنے کے لئےکوئی سیکیورٹی نظام موجودنہیں ۔

Leave a reply