ٹرمپ ٹیرف کےاثرات:امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان

0
23

ٹرمپ ٹیرف کےاثرات،امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان برقرارہے۔
ٹرمپ کےٹیرف منصوبوں سےامریکی سٹاک مارکیٹ میں چوتھےروزبھی مندی کارجحان رہا،چین پر104 فیصدٹیرف سےسرمایہ کاروں کےاعتمادکودھچکاپہنچا۔ پورےسیشن میں حصص کی فروخت کادباؤرہا، مارکیٹ سےکھربوں ڈالرنکل گئے۔
ڈاؤجونزانڈیکس 300پوائنٹس مندی سے37ہزار645پوائنٹس پربندہواجبکہ ایس اینڈپی انڈیکس 79پوائنٹس گرگیا،4ہزار982پوائنٹس پربندہوا اورنیسڈیک انڈیکس 335پوائنٹس کی کمی سے15ہزار267پربندہوا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4سال کی کم ترین سطح پرآگئیں، امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت1.12ڈالرکمی سے59.58ڈالرہوگئی، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت1.39ڈالرکمی سے 62.82ڈالرہوگئی،عالمی سطح پرٹیرف سےکسادبازاری کےخدشات پرتیل کےنرخ کم ہوئے۔

Leave a reply