
ٹرمپ ٹیرف کےاثرات،امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان برقرار،عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کےنرخ بھی گرگئے۔
ٹیرف سےافراط بڑھنےکےخدشات پرامریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان برقراررہا۔امریکی مرکزی بینک کےانتباہ نےسرمایہ کاروں کےخدشات مزیدبڑھادئیے۔سرمایہ کاروں نےنئےسودوں کےبجائےاپنی رقوم نکالنےکوترجیح دی۔
امریکی سٹاک مارکیٹ میں ڈاؤانڈیکس 500پوائنٹس کی مندی سے39ہزار 142پوائنٹس پربندہواجبکہ نیسڈک انڈیکس 20پوائنٹس گرکر16ہزار 286پوائنٹس پرآگیااورایس اینڈپی انڈیکس فلیٹ رہا،5ہزار282کی سطح پرٹریڈنگ کےساتھ بندہوا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے،چاندی اورپلاٹینئم کےریٹ گرگئے، سونےکی فی اونس قیمت 5ڈالر کی کمی سے3ہزار341ڈالرہوگئی ،جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت43سینٹ کی کمی سے32ڈالرہوگئی اور فی اونس پلاٹینئم 3ڈالرکی کمی سے976ڈالرمیں فروخت ہوا۔
صارفین کیلئےبڑی خبر:مہنگی بجلی مزیدسستی ہونےکاامکان
اپریل 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔