
ٹرمپ ٹیرف کے تباہ کن اثرات سامنے آ نے لگے، پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، ٹریڈنگ روک دی گئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی سب سے بڑی مندی کا شکار،سٹاک مارکیٹ میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کمی، سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ روک دی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کےمختلف ممالک پر عائد کیے گئے حالیہ ٹیرف کے اثرات دیگر ایشیائی اور خلیجی ممالک کی سٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان میں بھی دکھائی دینے لگے۔
پاکستان سٹاک ایکس چینج کی ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار790 پوائنٹس یا 3.30 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 397 کی سطح پر آگیا،جو صبح ایک لاکھ 18 ہزار791.66 پر موجود تھا۔
سٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اس خدشے کو قرار دیا ہےکہ امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف میں اضافے سے کمزور طلب کی وجہ سے عالمی کساد پیدا ہوسکتی ہے۔عالمی کساد کےخدشے کی وجہ سے ایشیائی مارکیٹیں بڑے پیمانے پر نیچے آئی ہیں۔
ٹرمپ ٹیرف عالمی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا طوفان ، یورپی یونین نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کے خلاف عالمی سطح پر تشویش کااظہار کیا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 1930 کی دہائی کی بازگشت ہے جس کے باعث تجارتی جنگ کے خطرات دنیا میں منڈلا رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ تجارتی محصولات کے نتیجے میں عالمی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھنے میں آرہی ہے۔
ٹرمپ ٹیرف اور عالمی تجارتی جنگ کے خدشات پر ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ جنوبی کوریا میں شدید مندی کے خدشات پر ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی ۔سعودی سٹاک مارکیٹ میں 500 ارب ریال کا نقصان ہوا ہے۔
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔