ٹرمپ ٹیرف کےمنفی اثرات برقرار:امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیسرےروزبھی مندی

0
29

ٹرمپ ٹیرف کےمنفی اثرات برقرار،امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیسرےروزبھی مندی کارجحان جاری۔
ڈونلڈٹرمپ کی طرف سےچین پراضافی ٹیرف کی دھمکی سےسرمایہ کارخوفزدہ ہوگئے،امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیسرےروزبھی مندی کارجحان برقرارہے ،جبکہ ڈاؤجونزانڈیکس349پوائنٹس کی کمی سے37ہزار 965 پر آگیا،ایس اینڈ پی انڈیکس 11پوائنٹس کی کمی سے5 ہزار 62پوائنٹس پربندہوا۔
نیسڈٹیک انڈیکس15پوائنٹس معمولی ریکوری سے15ہزار600پوائنٹس پرآگیا جبکہ گزشتہ3سیشن میں آئی فون بنانےوالی کمپنی کو640بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
اُدھر یورپی سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی جاری،سرمایہ کاروں کے540ارب ڈالرڈوب گئے،یوروسٹاکس600انڈیکس 22پوائنٹس کمی سے474پوائنٹس پربندہوا،فرینکفرٹ ڈیکس انڈیکس800پوائنٹس گرگیا، 19ہزار789پربندہوا۔
لندن ایف ٹی ایس ای انڈیکس میں352پوائنٹس کی مندی ،7ہزار702پوائنٹس پربندہوا،پیرس کاسی اےسی انڈیکس 347پوائنٹس کمی سے6ہزار927پوائنٹس پرآگیا۔
دوسری جانب ٹیرف کےباعث کسادبازار ی کاخدشہ بڑھنےسےعالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخ گرگئے،امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالرکی کمی سے 60.96ڈالرہوگئی،برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت1.29ڈالرکی کمی سے64.30ڈالرہوگئی۔

Leave a reply