ٹرمپ کایوٹرن،ایران کیساتھ بات چیت یاآفرکی تردید کردی

0
6

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاایک اوریوٹرن،ایران کیساتھ بات چیت یاآفرکی تردید کردی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق واشنگٹن میں صدرڈونلڈٹرمپ کاگفتگوکرتے ہوئے کہنا تھاکہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ نہ ہی ایران سے بات کررہا تھااورنہ ہی ایران کوکچھ آفرکررہاتھا۔
واضح رہے کچھ روز قبل  صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی اور معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔
امریکی ٹی وی نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران امریکا مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان ہے تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے ٹرمپ کے بات چیت کے دعوے کی تردید کردی گئی تھی۔

Leave a reply