ٹرمپ کی جانب سےکابینہ ارکان کی نامزدگیاں جاری

0
45

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سےکابینہ ارکان کی نامزدگیوں کاسلسلہ جاری ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق سٹیون بریڈبری کوڈپٹی سیکرٹری برائےنقل وحمل کیلئے نامزدکردیاگیاجبکہ داخلہ کےنائب سیکرٹری کیلئےکیتھرین میک گریگورکونامزدکیاگیااورماحولیاتی تحفظ ایجنسی کےڈپٹی ایڈمنسٹریٹرکیلئےڈیوڈفوتوہی کونامزدکردیاگیا۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق پال آرلارنس کویٹرن افیئرزکےڈپٹی سیکرٹری اورجیمزڈینلی کو توانائی کےڈپٹی سیکرٹری کیلئےنامزدکردیاگیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ  سال نومبرمیں امریکہ میں صدارتی انتخابات منعقدہوئےتھےجن میں نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےسیاسی حریف کملاہیرس کوشکست دےکردوسری مرتبہ امریکی صدارت کاتاج اپنے سرسجایاتھا،جس کی اب تقریب حلف برداری رواں ماہ20جنوری کوہونی ہے۔

Leave a reply