
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےاضافی ٹیرف پربھارت چیخ اٹھا ،مودی سرکارنے ٹرمپ کے ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیدیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا۔
بھارتی وزات خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت پراضافی ٹیرف عائد کرنے کا امریکی اقدام بےحد افسوسناک ہے، بھارت جو کررہا ہے وہی اقدامات کئی دوسرے ممالک بھی اپنے قومی مفاد میں کررہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی اقدام ناانصافی پر مبنی، بلاجواز اور غیرمنصفانہ ہے، بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
حالیہ دنوں میں امریکا نے بھارت کی روس سے تیل درآمدات کو ہدف بنایا ہے، ہم ان معاملات پر اپنا مؤقف واضح کر چکے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ہماری درآمدات مارکیٹ کے تقاضوں کی بنیاد پر ہوتی ہیں، ہمارا مقصد بھارت کی ایک ارب سے زائد عوام کی توانائی کی ضرورت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
خیال رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی طورپرامریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔
ٹرمپ کااضافی ٹیرف،بھارتی اپوزیشن مودی پربرس پڑی
اگست 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔