
قومی شاہراہوں پر سفرکرنیوالوں کیلئے اہم خبر،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
سی ٹی او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
سی ٹی او ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر جدید کیمروں سے لیس ڈرون اڑائے جائیں گے، ڈرونز کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔
چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے پر ہوگا، اگلے مرحلے میں تمام سیکٹرز اور دیگر شاہراہوں پر بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، ان ڈرون کی مدد سے رش والے مقامات کی بھی نشاندہی کی جاسکے گی، نشاندہی کے بعد خصوصی ٹیم فوری طور پر رسپانس یقینی بنائے گی، تاکہ قومی شاہراہوں پرسفر کرنیوالوںکا سفر خوشگوار اوریادگار ثابت ہو۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چین کا ہیومنائیڈ روبوٹ حیران کن فائٹ ٹیسٹ میں ڈٹا رہا
ستمبر 20, 2025 -
گورنر سندھ کامران خان ٹسوری کی عید ملن میں شرکت
اپریل 27, 2024 -
پاکستان میں اوبر کی ایپ بند، صرف کریم چلے گی
مئی 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔