ٹریفک کا حل؟ فضامیں اڑنےوالی گاڑی متعارف کروادی گئی

0
7

بلاگ:عتیق مجید
کیاآپ رکشہ اور ٹیکسی سے تنگ آگئے ہیں؟؟ تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں میں ایک ایسی سواری کی بات بتانے والا ہوں جو اب رکشہ یا ٹیکسی کی جگہ استعمال کی جائے گی۔ میں کسی الیکٹرک یا سولر گاڑی کی نہیں بلکہ اڑنے والی گاڑی کی بات کررہاہوں جوبہت جلد آپ کو شہر کے اندر کسی ایک سے دوسری جگہ جانے کے لیے رکشہ یا ٹیکسی کے متبادل استعمال ہوں گی ۔
جی ہاں واقعی ایک چینی کمپنی نے بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھنے والی ائیر ٹیکسی تیار کی ہے جو سنگل چارج پر 100 میل سے زیادہ سفر کرسکے گی۔ یہ ڈرائیور لیس فلائنگ ٹیکسی چینی کمپنی ای ہانگ ہولڈنگ وہیکلز نے تیار کی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وی ٹی 35 نامی اڑنے والی یہ گاڑی شہروں کے اندر فضائی سفر کو محفوظ، آسان اور عام معمول بنا دے گی۔ اس گاڑی کو گزشتہ دنوں چین کے صوبے Anhui میں متعارف کرایا گیا۔ یہ 2 نشستوں والی اڑنے والی سواری خودکار فلائٹ سسٹمز، الیکٹرک propulsion اور ایسے ائیر فریم سے لیس ہے جو شہری فضائی سفر کو زیادہ محفوظ بناتا ہے۔
کمپنی کے مطابق وی ٹی 35 سے سنگل چارج پر 125 میل تک 134 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر ممکن ہے۔ یہ سواری ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یعنی اسے چھتوں، پارکنگ پلاٹ اور دیگر مقامات پر آسانی سے اتارا جاسکتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس کی حالیہ آزمائش میں ثابت ہوا کہ یہ اڑنے والی گاڑی حرکت کرتے بحری جہاز پر بھی اتر سکتی ہے۔ یہ ائیر ٹیکسی 950 کلوگرام وزن کے ساتھ پرواز کرسکتی ہے۔ اڑانے کے لیے پائلٹ کی ضرورت نہیں مگر زمین پر موجود افراد اس کے مختلف سسٹمز کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اس کی قیمت 9 لاکھ 13 ہزار 600 ڈالرز رکھی گئی ہے۔ ابھی کمپنی کی جانب سے اس کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کے بعد باضابطہ طور پر اسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Leave a reply