ٹک ٹاکرثنایوسف قتل کیس:عدالت کا برہمی کااظہار

ٹک ٹاکرثنایوسف قتل کیس میں عدالت نےبرہمی کااظہارکیا۔
اسلام آبادکی سیشن عدالت کےجج افضل مجوکہ نےٹک ٹاکرثنایوسف کےمبینہ قتل کیس کی سماعت کی۔
ملزم عمرحیات کےوکلاکی جانب سےآج بھی گواہوں پرجرح نہ کی گئی،جج افضل مجوکہ کی جانب سےگواہوں پرجرح نہ کرنےپراظہاربرہمی کیاگیا۔
جج افضل مجوکہ نےکہاکہ گواہوں پرجرح کیلئےآخری موقع دےرہاہوں،آئندہ سماعت پرجرح نہ کی گئی تواسٹیٹ کونسل مقررکیاجائےگا۔
بعدازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افضل مجوکہ نےسماعت23اکتوبرتک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ رواں سال 2 جون کو اسلام آباد کے ایک رہائشی علاقے میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہو کر فیصل آباد چلا گیاتھا، جہاں پرپولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔