ٹک ٹاکرثنایوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ،قاتل کابیان سامنےآگیا

0
10

ٹک ٹاکرثنایوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ،قاتل کااہم بیان سامنے آگیا۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل میں ملوث گرفتار ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا۔
ملزم نے بیان دیا ہے کہ اس نے ملاقات سے انکار پر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر حیات نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیاکہ وہ 2 جون کو ثنا یوسف کے بلانے پر یہاں آیا تھا، لیکن وہ اس سے نہیں ملی، جس پر وہ شدید غصے میں آگیا۔ ’میں اس کی سالگرہ کے لیے تحفہ لایا تھا، مگر اس نے وہ بھی لینے سے انکار کر دیا۔
ملزم نے بیان میں کہاکہ پہلے بھی ایک بار ملاقات کے لیے بلایا لیکن وہ ملی نہیں، تب بھی میں سارا دن انتظار کرتا رہا، اس دن بھی اس نے مجھے واپس جانے کو کہا۔
عمر حیات نے مزیدبتایا کہ 2 جون کو ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا، لیکن پھر بھی نہ ملی، جس پر شدید اشتعال میں آ کر اس نے خاتون ٹک ٹاکر کے گھر جا کر اس پر فائرنگ کی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
یاد رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد کے ایک رہائشی علاقے میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہو کر فیصل آباد چلا گیا، جہاں پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

Leave a reply