ٹک ٹاک میں انقلابی تبدیلی، جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی

0
53

ٹک ٹاک میں دلچسپ تبدیلی متعارف،جو اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ایپلی کیشن کے صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔
حال ہی میں ٹک ٹاک کےفار یو پیج کے الگورتھم میں ایک دلچسپ تبدیلی کی گئی ہے، جس کا مقصد صارفین کو پسند کی زیادہ سے زیادہ ویڈیوز دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے، تاہم اس کیلئے صارفین کو خود سیٹنگز میں جاکر اس تبدیلی کو اِن ایبل کرنا ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپ کی سیٹنگز میں جاکر صارفین کو سلائیڈرز کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا، تاکہ وہ مخصوص موضوعات سے متعلق ویڈیوز کو زیادہ یا کم دیکھ سکیں، جہاں مختلف موضوعات جیسے کرنٹ افیئرز، فوڈ اینڈ ڈرنکس، ڈانس اور دیگر آپشنز موجود ہوں گے، جن کو اِن ایبل کرنا ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کا فار یو پیج صارفین کے ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر ویڈیوز دکھاتا ہے اور کئی بار تو ایسا لگتا ہے کہ اس کا الگورتھم صارفین کے ذہن کو بھی پڑھ رہا ہے،یہ نیا سلائیڈر فیچر صارفین کو یہ جاننے کا موقع فراہم کرے گا کہ ٹک ٹاک الگورتھم کس طرح اُن کی پسند کی ویڈیوز دکھانے کا فیصلہ کرتا ہے۔

Leave a reply