
ٹک ٹاکرز کیلئے اہم خبر،معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک میں متعدد نئے فیچرز متعارف،ٹک ٹاک نےکم عمر صارفین کے تحفظ سے متعلق فیچرز، کریٹیرز ٹولز اور انٹرایکٹو ویل بنگ فیچرزکو متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔
کم عمر صارفین کے تحفظ کیلئے نئے فیچرز کو فیملی پیئرنگ کا حصہ بنایا جا رہا ہے،جس کی مدد سے والدین بچوں کے سکرین ٹائم کو محدود اور مخصوص مواد کو بلاک کرسکتے ہیں،اب والدین اپنے اکاؤنٹس کو بچوں کے اکاؤنٹ سے منسلک بھی کرسکیں گے۔
ٹک ٹاک کے مطابق اس فیچر سے والدین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ان کے بچے سوشل میڈیا ایپ پر کیا پوسٹ کر رہے ہیں۔ٹک ٹاک کی جانب سے کریٹیر کیئر موڈ بھی متعارف کروایا جا رہا ہے، جس کے تحت ان تمام کمنٹس کو خودکار طور پر فلٹر کر دیا جائے گا، جن کو سسٹم غیر مہذب سمجھے گا۔
سسٹم کی جانب سے ان صارفین کے کمنٹس کو بھی فلٹر کیا جائے گا، جن کے کمنٹس کو پہلے رپورٹ، ڈس لائیک یا ڈیلیٹ کیا گیا ہوگا۔ اس فیچر کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو استعمال کیا جائے گا۔
ٹک ٹاک لائیو کیلئے بھی ایک نیا کمنٹ ٹول متعارف کروایا جا رہا ہے ،جس سے کریٹیر کمنٹس میں مخصوص الفاظ کے استعمال کو مکمل طور پر بلاک کرسکیں گے۔ایک نیا فیچر کریٹیر ان باکس کا ہے، جس سے صارفین کیلئے میسجز کا انتظام کرنا آسان ہو جائے گا،اس ان باکس میں ان ریڈ اور سٹارڈ فولڈرز موجود ہوں گے۔ٹک ٹاک کی جانب سے کریٹیر چیٹ روم کو بھی متعارف کروایا جار ہا ہے، جس میں کریٹیرز اپنے فالوورز کے ساتھ خصوصی مواد شیئر کرسکیں گے،یہ انسٹا گرام کے براڈ کاسٹ چینلز جیسا فیچر ہے ،جو صرف کم از کم 5 ہزار فالوورز والے صارفین کو دستیاب ہوگا۔
ٹک ٹاک کی جانب سے ویل بنگ مشنز نامی ایک فیچر کو بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس فیچر میں مختصر کوئز اور فلیش کارڈز کے ذریعے لوگوں میں متوازن ڈیجیٹل عادات پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 |