ٹھنڈ اور خنکی، محکمہ موسمیات کی مزید سردی بڑھنے کی پیشگوئی

خنکی بڑھ گئی، محکمہ موسمیات نےمزید سردی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر ہونیوالی برفباری سے ملک بھر میں سردی مزید بڑھے گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہنےکاامکان ہے،مری،گلیات میں موسم خشک اورسردرہنےکی توقع ہے،جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ اوردھندمتوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سرد رہنےکی توقع ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے، خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سردرہنےکی توقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہےگا،دوسری جانب آزادکشمیرمیں موسم خشک رہےگا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے احتیاطی تدا بیر اپنانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور پہاڑی علاقوں کی طرف سفر کرنیوالے سیاحوں کو خاص طور پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔















