
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ٹیرف میں کمی کاانحصا رچین کے رویے پرہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےاوول آفس میں تعلیم پر مرکوز 7ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردئیے،ایگزیکٹوآرڈرزکےتحت سکولوں میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کوفروغ دیاجائےگا،تاریخی طورپرسیاہ فام کالجوں اوریونیورسٹیوں کوبااختیار بنانے کے ایگزیکٹو آرڈر پربھی دستخط کیے،جبکہ کالجزاوریونیورسٹیوں کےنئے ایکریڈیشن اورغیرذمہ دارطلباکیلئےقرضوں کی سہولت ختم کرنے کے آرڈرپربھی دستخط کیے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق اس موقع پرگفتگوکرتےہوئے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ صرف لفظی طور پرمصنوعی ذہانت میں کھربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کی جارہی ہے،ٹیرف میں کمی کا انحصا رچین کےرویےپرہے،کئی دہائیوں سےامریکاسےبراسلوک کیا جارہا ہے۔کینیڈاکومعاشی سپورٹ دینےپرسالانہ200بلین ڈالرخرچ ہورہےہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ کینیڈاکےساتھ تجارتی خسارہ63بلین ڈالرہے ،کیسے برادشت کرلیں،روس اوریوکرین کوڈیل کرلینی چاہئے،روسی صدرکےساتھ جلدملاقات ہوسکتی ہے،اگلےدوتین ہفتوں میں چین کےلئےنئےٹیرف طے کریں گے۔
سعودی عرب جانیوالے پاکستانی عازمین ِحج کیلئے بڑی خوشخبری
اپریل 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔