ٹیرف کےمنفی اثرات:امریکی یورپی اورایشیائی سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی

0
45

ٹیرف کےاثرات آنےلگے،امریکی یورپی اورایشیائی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکےآخری روزبھی بدترین مندی کا رجحان رہا۔
امریکی سٹاک مارکیٹ ٹرمپ کےٹیرف منصوبوں کےمنفی اثرات سےباہرنہ نکل سکی،سٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا،بڑےپیمانےپرحصص کی فروخت ہونےسےکھربوں ڈالرڈوب گئے۔
ڈاؤجونزانڈیکس2ہزار231پوائنٹس کی مندی سے38ہزار314پرآگیا،ایس اینڈپی انڈیکس 322پوائنٹس کی مندی سے5ہزار74پوائنٹس پربندہوا، نیسڈیک ٹیکنالوجی انڈیکس 962پوائنٹس گرگیا،15ہزار587پربندہوا۔
امریکی ٹیرف یورپی اورایشیائی سٹاک مارکیٹوں کوبھی لےڈوبا،فرینکفرٹ،پیرس اورلندن سٹاک مارکیٹ 5فیصدتک گرگئی،شنگھائی،ٹوکیو،ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں3فیصدتک مندی ریکارڈکی گئی۔

Leave a reply