ٹیسلا کے سولر چارجنگ والے موبائل فونز کی حقیقت کیا؟

0
14

ٹیسلا کے سولر چارجنگ والے موبائل فونز کی حقیقت کیا ہے؟ایلون مسک نے ٹیسلا موبائل سے متعلق سوال پر کیا جواب دیاتفصیلات سامنے آ گئیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اِن دنوں ایک پوسٹ وائرل ہے، جس میں یہ دعویٰ کیاگیا ہے کہ معروف امریکی کمپنی ٹیسلا رواں برس اپنا موبائل فون لانچ کرنے والی ہے، جس میں سولر چارجنگ سمیت حیرت انگیز فیچرز موجود ہوں گے۔
پوسٹ کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلون مسک 2024 کے آخر میں ٹیسلا پائے( Tesla Pi )موبائل فون لانچ کررہے ہیں، اس موبائل فون کے 2 ایسے حیران کن فیچرز ہوں گے،جواب تک کسی بھی موبائل فون میں موجود نہیں۔
اس سمارٹ فون کی پہلی خوبی یہ بتائی گئی ہے کہ اس کو چارجنگ کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ سورج کی روشنی سے خودبخود چارج ہوگا۔دوسری خصوصیت یہ بتائی گئی ہے کہ ٹیسلا کے اس موبائل کیلئے وائی فائی یاانٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ خودبخود ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کی سٹیلائٹ سے منسلک ہو گا، لہٰذا یہ سمارٹ فون زمین کے علاوہ چاند اور مریخ پر بھی انٹرنیٹ سے کنیکٹ رہے گا،تاہم حقیقت یہ ہے کہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سٹار لنک، نیورالنک، سپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سمیت کئی کمپنیوں کے مالک ہیں ،لیکن ان میں سے کوئی بھی کمپنی موبائل فون نہیں بناتی، جبکہ ایلون مسک سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ سمارٹ فونز بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ بالکل بھی نہیں، کیونکہ سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز ماضی کے پراڈکٹس ہیں، جبکہ نیورالنک مستقبل کی ٹیکنالوجی ہے۔
ٹیسلا پائے فون کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، وہ دراصل2021 میں ایک ڈیزائنرانٹونیو ڈی روسا کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر بطور کانسیپٹ ڈیزائن بنایا گیا تھا، جس کا ٹیسلا کمپنی کے ساتھ کوئی نہیں ہے۔

Leave a reply