ٹیکس جمع کروانیوالوں کی تعدادمیں اضافہ:ایف بی آرنےتفصیلات جاری کردیں

0
23

فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کی جانب سےرواں سال کےٹیکس گوشواروں کی تازہ تفصیلات جاری کردی گئیں۔
ایف بی آرکی رپورٹ کےمطابق 6نومبرتک52لاکھ15ہزارسےزائدٹیکس گوشوارےموصول ہوئے،گزشتہ سال اسی مدت میں29لاکھ59ہزارٹیکس گوشوارےموصول ہوئےتھے، گزشتہ سال کےمقابلےمیں رواں سال گوشواروں میں 76فیصداضافہ ہواہے،مالی سال 2024کے لئے20لاکھ 51ہزار 962افرادنےنل ریٹرن فائل کی ،گزشتہ سال6نومبرتک 10لاکھ 36ہزار998نل ریٹرن فائل کی تھی۔گزشتہ سال مجموعی طورپر 36لاکھ 92 ہزار سےزائدنل ریٹرن فائل ہوئی تھیں۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ گوشواروں کےساتھ 6نومبرتک ٹیکس ادائیگی 132ارب سےزائدہوئی،گزشتہ سال کےاسی عرصےمیں ٹیکس ادائیگی 77 ارب 13کروڑروپےتھی،یکم جولائی سے6نومبرتک6لاکھ60ہزارنئےریٹرن فائلرزکااندراج ہوا،گزشتہ سال یکم جولائی سے 6نومبر تک 13لاکھ 46ہزار نئےریٹرن فائل ہوئےتھے۔

Leave a reply