ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کااضافہ

0
4

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سےٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں پندرہ دن کااضافہ کردیاگیا۔جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
ایف بی آرکےنوٹیفکیشن کےمطابق اب ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 15اکتوبرہوگی، تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواست پر کی گئی۔
ذرائع کا کہناتھاکہ اب تک 40لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائےہیں۔
یادرہےکہ اس سےقبل ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آ خری تاریخ 30ستمبرتھی ۔

Leave a reply