ٹیکس محصولات میں اضافہ ،وزیراعظم نےوزارت خزانہ اورایف بی آرکوسراہا

0
7

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس محصولات میں اضافہ پروزارت خزانہ اورایف بی آرکوسراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایف بی آرکی ڈیجٹیائزیشن ودیگر اصلاحات پرہفتہ وارجائزہ اجلاس منعقدہواجس میں وزارت خزانہ او رایف بی آرکےحکام نےشرکت کی۔
وزیراعظم نے2024-25میں وفاقی ٹیکس محصولات میں اضافہ پروزارت خزانہ اورایف بی آرکوسراہا۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ نئےمالی سال میں محصولات وصولی او رمعاشی اہداف کےحصول میں یہی مستعدی جاری رکھیں،اس میں کسی قسم کی ادارہ جاتی سستی کوبرداشت نہیں کیاجائےگا۔

Leave a reply