ٹیکس نظام میں کرپشن کاخاتمہ کررہے ہیں، کمپیو ٹرائزڈ کر رہےہیں ،وزیر خزانہ

0
9

وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نےکہاہےکہ ٹیکس نظام میں کرپشن کاخاتمہ کررہے ہیں، کمپیوٹر ائزڈکررہےہیں،اب ہم ای ٹینڈرنگ پرجارہےہیں، ہمارا مقصد لیکجز اور کرپشن پرقابوپاناہے۔
لاہورمیں وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کاپوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران کہناتھاکہ اس مرتبہ ہم نےترقیاتی بجٹ میں اپناریکارڈتوڑاہے،پچھلےسال بھی کوئی ٹیکس نہیں لگایا،اس باربھی نہیں لگایا،پچھلےسال کاترقیاتی بجٹ15فیصد تھا،اس سال کاترقیاتی بجٹ 23فیصدرکھاگیاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اب ہم ای ٹینڈرنگ پرجارہےہیں،ہمارامقصدلیکجزاورکرپشن پرقابوپاناہے،ہماراٹیکس ریونیو469ارب روپےہے،اس سال بھی ٹیکس فری بجٹ دےرہےہیں،پنجاب میں ریونیواتھارٹی 6اضلاع میں تھی،16اضلاع تک لےگئےہیں،اس سال پنجاب ریونیواتھارٹی کو28اضلاع تک لےجائیں گے،ٹیکس نظام میں کرپشن کاخاتمہ کررہےہیں،کمپیوٹرائزڈکررہےہیں۔

Leave a reply