
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےٹیکس گوشوارجمع کروانےکی تاریخ میں ایک بارپھراضافہ کردیاجس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارےاب 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع تاجروں ،ٹیکس بار ایسوسی ایشنزاور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی درخواست پر کی گئی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کےمطابق رواں سال ابھی تک 51 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کئے ہیں،جبکہ سال 2024کی 15اکتوبرتک 46لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے۔اُس لحاظ سےیہ کافی بڑااضافہ ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آرنےٹیکس ریٹرنزجمع کروانےکی آخری تاریخ پہلے30ستمبررکھی تھی جس میں 15اکتوبرتک اضافہ کیاگیاتھااب ٹیکس جمع کروانےکی تاریخ مزیدبڑھادی گئی ہے۔