ٹیکس ہدف میں ناکامی:شارٹ فال پوراکرنے کیلئے منی بجٹ کاامکان
ٹیکس ہدف میں ناکامی کےباعث آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 5 سو ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے۔
ذرائع کےمطابق بین الاقوامی فنڈز(آئی ایم ایف)نے ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی، ٹیکس اہداف میں ناکامی کے باعث آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کر دیا۔شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نےچیئرمین فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)سے پرفارمنس رپورٹ طلب کر لی۔ آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 5 سو ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے جبکہ 60 ارب روپے کے ایف بی آر انفورسمنٹ کیلئے آرڈیننس بھی لایا جا سکتا ہے ۔
ٹیکس ہدف پوراکرنےکےلئے ایف بی آرمیں بڑےپیمانےپرتبادلےبھی کئےگئےہیں،جس میں 4 بورڈ ممبران سمیت 18 افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، میر بادشاہ کو ان لینڈ ریونیو آپریشنز، طارق ارباب کو ممبر لیگل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی حامد عتیق سرور کو ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز بنایا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق جب راشد محمود لنگڑیال کوتعینات کیاگیاتھاتب ہی میربادشاہ خان کو عہدےسےہٹانے کی تیاری کی گئی تھی۔حامد عتیق سرور کی جگہ پر نجیب احمد میمن کو ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی تعینات کیا گیا ہے۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔