ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا: پاکستان کا پہلا اے آئی ڈیٹا سینٹر متعارف

0
17

ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی اقدام، پاکستان کا پہلا اے آئی ڈیٹا سینٹر متعارف،ڈیٹا والٹ پاکستان نے کراچی میں ملک کے پہلے مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیٹا سینٹر کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا۔جو ملک میں اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی، نفاذ اور توسیع کے طریقے کو بدل کر رکھ دے گا۔
یہ جدید ترین سہولت پاکستان کے AI ایکو سسٹم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کیلئے تیار کی گئی ہے، جو سٹارٹ اپس، محققین، کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کیلئے شاندار انفرااسٹرکچر فراہم کرتی ہے۔ ہائی پرفارمنس GPU کمپیوٹنگ سے لیکر محفوظ کلاؤڈ ماحول تک، ڈیٹا والٹ اب صاف توانائی سے چلنے والے نظام اور خود مختار انفراسٹرکچر کے ساتھ ملک میں ہی جدید AI جدت کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
ڈیٹا والٹ پاکستان کی بانی اور سی ای او مہوش سلمان علی کا کہنا ہے کہ ہم نے صرف ایک ڈیٹا سینٹر نہیں بنایا، ہم نے پاکستان کے AI مستقبل کیلئے ایک لانچ پیڈ تیار کیا ہے، ہمارا مقصد مقامی جدت پسندوں کو وہ وسائل اور اعتماد دینا ہے، جس کی بنیاد پر وہ بغیر کسی غیر ملکی پلیٹ فارم پر انحصار کیے عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تیار کر سکیں گے، یہ خود انحصاری، خودمختاری اور پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

Leave a reply