ٹیکنالوجی میں نئی پیشرفت: دنیا کا پہلا رول ایبل لیپ ٹاپ متعارف

دوہزار پچیس کی آمد کیساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں نئی پیشرفت،دنیا کا پہلا رول ایبل لیپ ٹاپ متعارف،یوں تو اب فولڈ ایبل سمارٹ فونز بھی عام ہو چکے ہیں، تاہم رواں سال پہلی بار ایک ایسا لیپ ٹاپ متعارف کرایا گیا ہے، جو فولڈ ایبل نہیں، بلکہ رول ایبل ہے۔
دنیا کایہ پہلا رول ایبل لیپ ٹاپ ایک معروف چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے، جو اوپر کی جانب کھل کر 16 انچ کا ہو جاتا ہے۔اس کانسیپٹ ڈیوائس پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا ، جس کا جدید ترین ورژن اب جاکر صارفین کیلئے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر متعارف کروایا گیا ہے۔
تھنک بک پلس جنریشن 6 رول ایبل نامی یہ لیپ ٹاپ اوپر کی جانب پھیلتا ہے اور اس طرح 14 انچ کا ڈسپلے 16.7 انچ کا ہو جاتا ہے۔اس ڈیوائس کے اندر انٹیل کور الٹرا 200 وی سیریز پراسیسر موجود ہے، جبکہ 32 جی بی تک ریم اور ون ٹی بی تک سٹوریج فراہم کی گئی ہے، جبکہ گرافکس کیلئے انٹیل ایکس ای 2 کو استعمال کیا گیا ہے۔
تیز رفتار انٹرنیٹ کیلئے وائی فائی 7 سپورٹ دی گئی ہے، جبکہ بلیوٹوتھ 5.4 وائرلیس کنکٹویٹی کیلئے بھی موجود ہے۔5 میگا پکسل آئی آر ویب کیمرا ویڈیو کالنگ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ لیپ ٹاپ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کو دستیاب ہوگا ،تاہم قیمت نہیں بتائی گئی، تاہم غالب امکان ہے کہ یہ 3 ہزار ڈالرز تک کا ہوسکتا ہے۔
یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈینگی کیسزمیں اضافہ:اعدادوشمارجاری
اگست 15, 2024 -
نئےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زندگی پرایک نظر
اکتوبر 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔