ٹیکنالوجی پیشرفت:علاقائی لہجوں کی نقل کرنیوالا اے آئی وائس ٹول متعارف

0
15

ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیشرفت،علاقائی لہجوں کی نقل کرنیوالا اے آئی وائس ٹول متعارف،برطانوی کمپنی نے ایسا نیا مصنوعی ذہانت والا ٹول تیار کر لیا، جو برطانیہ کے مختلف علاقائی لہجوں کو درست انداز میں نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹول امریکی اور چینی کمپنیوں کے ٹولز سے زیادہ بہتر ہے۔عام طور پر وائس اے آئی ماڈلز شمالی امریکا یا جنوبی انگلش لہجوں پر مبنی ڈیٹا سے تربیت پاتے ہیں، جس کی وجہ سے اکثر مصنوعی آوازیں ایک جیسی محسوس ہوتی ہیں، لیکن کمپنی سنتھیسیا نے اس مسئلے کے حل کیلئے برطانوی علاقائی لہجوں پر مشتمل ایک نیا ڈیٹا بیس تیار کیا ہے، جس میں سٹوڈیوز میں ریکارڈنگ اور آن لائن مواد شامل ہے۔یہ ڈیٹا ایکسپریس وائس نامی نئے ٹول کی تربیت کیلئے استعمال کیا گیا، جو کسی فرد کی آواز کی نقل یا مکمل طور پر نئی مصنوعی آواز بنا سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس ٹول کو تربیتی ویڈیوز، سیلز سپورٹ اور پریزنٹیشنز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کے ریسرچرز کے مطابق اے آئی کو کم اور غیر معروف لہجے سکھانا سب سے مشکل ہوتا ہے، کیونکہ ان کے متعلق ریکارڈ شدہ مواد بہت کم دستیاب ہوتا ہے۔
دوسری طرف امریکی کمپنی Sanas ایک ایسا ٹول تیار کر رہی ہے، جو کال سینٹرز میں کام کرنیوالے بھارتی اور فلپائنی عملے کے لہجوں کو غیر جانبدار کر دے گا، تاکہ صارفین ان کی بات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام لہجے پر مبنی امتیازی سلوک کو کم کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply