ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فونز کے کارآمد گیجٹ کو ختم کردیا
آئی فون کے صارفین کیلئے اہم خبر،معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فونز کے کارآمد گیجٹ کو ختم کردیا۔
ایپل نے حال ہی میں آئی فون 7 سے 3.5 ملی میٹر ہیڈ فون جیک اڈاپٹر کو ختم کر دیا ہے۔آئی فون 7 کا یہ اڈاپٹر صارفین کو وائرڈ ہیڈ فونز اور دیگر آڈیو ڈیوائسز کو ایسے آئی فونز سے جوڑنے کی اجازت دیتا تھا، جن میں ہیڈ فون جیک نہیں تھے۔یہ اقدام امریکا اور دیگر ممالک میں ایپل کے آن لائن سٹور پرsold out کے طور پر درج کیا گیا ہے۔
آئی فون 7 میں 3.5 ملی میٹر ہیڈ فون اڈاپٹر 2016 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس اقدام سے بہت سے صارفین کو اپنے موجودہ وائرڈ ہیڈ فونز کے استعمال کی سہولت ہوگئی۔اڈاپٹر نے ایک آسان حل پیش کیا، جس سے صارفین بلوٹوتھ کے اختیارات پر سوئچ کیے بغیر اپنے وائرڈ ہیڈ فونز کا استعمال جاری رکھ سکتے تھے۔
اڈاپٹر نے 2023 میں آئی فون 15 کی ریلیز کے ساتھ مزید مقبولیت حاصل کی ،جویو ایس بی سی( USB-C)کے ساتھ منسلک تھا۔ برسوں تک اس اڈاپٹر کو آئی فون 7 سے لے کر آئی فون ایکس ایس تک نئے آئی فون ماڈلز کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔