ٹیکنالوجی کی دنیامیں انقلاب برپا:چین میں ٹریفک کنٹرول کرنےکیلئےروبوٹ متعارف

ٹیکنالوجی کی دنیامیں انقلاب برپا:چین میں ٹریفک کنٹرول کرنےکیلئےروبوٹ آگئے۔لوگ خاتون ربوٹ کوٹریفک کنٹرول کرتادیکھ کرحیران رہ گئے۔
دنیابھرمیں ٹیکنالوجی کی دنیامیں آئےروزنت نئی ایجادات ہوتی ہیں،جس میں موبائل ،گاڑی اورمختلف چیزیں شامل ہیں،حال ہی میں چین نےایک ٹریفک کنٹرول ربوٹ متعارف کروایاہے،جوٹریفک پولیس کےطورپرکام کرتاہے۔
چین میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے جدید اے آئی روبوٹس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
بیجنگ اور دیگر بڑے شہروں میں ایسے روبوٹس تعینات کیے گئے ہیں جو خود مختار طریقے سے سڑکوں پر گشت کرتے ہیں، غیر قانونی پارکنگ کی نشاندہی کرتے ہیں اور حادثات کی صورت میں ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہیں۔
کچھ شہروں میں ایسے روبوٹس استعمال ہو رہے ہیں جو ٹریفک کے دباؤ کے مطابق سڑک کے ڈیوائیڈرزکو خودکار طریقے سے آگے پیچھے کر کے راستے کو کشادہ کر دیتے ہیں۔
یہ روبوٹس ہائی ریزولوشن کیمروں سے لیس ہوتے ہیں جو تیز رفتاری اور سگنل توڑنے والوں کی تصاویر لے کر فوری طور پر ڈیٹا کنٹرول روم کو بھیجتے ہیں۔















