
پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں شاہینوں نےبنگلہ دیش کو7وکٹوں سےشکست دے کروائٹ واش کردیا۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےٹی ٹوئنٹی سیریزکےتیسرےمیچ میں پاکستان ٹیم کےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیا۔بنگلہ دیش نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20اوورز میں6 وکٹوں کےنقصان پر196 رنزبنائےجواب میں شاہینوں نے18ویں اوورمیں 3وکٹوں پرہدف حاصل کرلیا۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سےصائم ایوب اورصاحبزادہ فرحان نےاننگزکاآغازکیا، صاحبزادہ فرحان صرف1سکورکےمہمان ثابت ہوئے،پھرصائم ایوب اورمحمدحارث نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیادونوں نےجارحانہ انداز اپنایا اور سکور 100پرپہنچایاصائم ایوب 29گیندوں پر45رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےان کی اننگزمیں4چھکےاور2چوکےشامل تھے۔
پاکستان کی جانب سےمحمدحار ث کےساتھ حسن نوازنےمیدان سنبھالااوروہ بھی 13گیندوں پر26رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔کپتان سلمان علی آغا15رنزجبکہ محمد حارث نے 43 گیندوں پر 107 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش کی جانب سےمہدی حسن نے2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیاجبکہ تنظیم حسن ثاقب نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی اننگز:
بنگلہ دیش کی طرف پرویزحسین اورتیزیدحسن نےاننگزکاآغازکیادونوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیاجبکہ انہوں نے110رنزبنائے،تنزیدحسن 42 رنزبناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ پرویز حسین 66 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔پھرلٹن داس نے22رنزکی اننگزکھیلی اور توحید ہری دوئے نے 25 رنز بنائے، بنگلا دیش کا سکور 6 وکٹ پر196 رنز رہا۔
پاکستان کی جانب سےحسن علی نے2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ عباس آفریدی نے بھی دوکھلاڑی آؤٹ کیے۔
ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کاشیڈول اوروینیوزجاری
جون 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان اورآسٹریلیا کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی کامیلہ کل سجےگا
نومبر 13, 2024 -
ایران کیخلاف فوجی کارروائی پر اسرائیلی کا سخت ردعمل
اپریل 15, 2024 -
لاہور کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برس پڑی
اپریل 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔