ٹی20ورلڈکپ:آئی سی سی کوفائدہ یانقصان؟رپورٹ جاری

0
29

حال ہی میں ہونےوالےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کوکتنانقصان اٹھاناپڑا،رپورٹ میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔
امریکااورویسٹ انڈیزمیں ہونےوالےمیگاایونٹ میں آئی سی سی کو167ملین ڈالرکانقصان اٹھاناپڑا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق رواں ماہ سری لنکامیں ہونےوالےآئی سی سی کےممبران کی بورڈمیٹنگ میں شیڈول اورآپریشنل معاملات پر سوالات کریں گے جبکہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں اضافی رقم اور میچز کروانے سے متعلق بھی اہم فیصلے ہوں گے۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیاگیاکہ میگاایونٹ میں ناقص انتظامات اورامریکا میں کرکٹ کےفروغ کی کوششوں کی وجہ سےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو167ملین ڈالریعنی پاکستانی (46 ارب 50 کروڑ 26 لاکھ سے زائدروپوں کانقصان اٹھاناپڑاہے۔
آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک آزاد کمیٹی قائم کی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کمپنی نے آئی سی سی سے منظور بجٹ کے علاوہ 2 کروڑ ڈالرز کی درخواست کی تھی، بورڈ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ رقم کیش ادائیگیوں کیلئے بطور لون طلب کی گئی تھی۔

 

Leave a reply