پارلیمانی کمیٹی کااجلاس:حکومت اورجےیوآئی کامسودےپرپی ٹی آئی سے مشاورت کافیصلہ
پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس میں حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کریں گے۔
26ویں آئینی ترمیم کےلئے بنائی گئی پارلیمانی خصوصی کمیٹی کااجلاس چیئرمین خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ حکومت،پیپلزپارٹی ، اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام کی 26ویں آئینی ترمیم ڈراپ کرنے اور آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔
حکومت نےجےیوآئی کےساتھ مل کرمسودےپرتحریک انصاف سےمشاورت کافیصلہ کرلیا،مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کریں گے اور مسودے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
پارلیمانی خصوصی کمیٹی کااجلاس کل دوبارہ نمازجمعہ کےبعدہوگا۔
سینیٹرعرفان صدیقی کاکہناتھاکہ آج کمیٹی میں بہت اچھی گفتگو ہوئی، اتفاق رائے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، بس اب ایک پھونک کی دیر ہے، جو کمیٹی مارے گی، اس مسودے پر مسلم لیگ ن سمیت تقریباً سب کا اتفاق ہوگیا ہے۔
رہنماپیپلزپارٹی شیری رحمان کاکہناتھاکہ آج پی ٹی آئی نے مسودہ نہیں لیا، وہ آج شام جمیعت علمائے اسلام کے ساتھ بیٹھے گی۔پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کا مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق اتفاق رائے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
تحریک انصاف کے عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر نے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مسودہ تیار ہے تب دینگے جب بانی سے ملاقات ہوگی۔
قبل ازیں آج کے اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی نے جبر کے ذریعے ایم این ایز پر دباؤ ڈالے جانے اور ان کے اہل خانہ کے اغوا کا معاملہ اٹھادیا۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علی امین گنڈا پور کی قنسداد دہشتگردی عدالت پیشی کا معاملہ
اپریل 16, 2024 -
فخرپاکستان ارشدندیم پرانعامات کی برسات کاسلسلہ جاری
اگست 16, 2024 -
ہمیں اپنی کارکردگی میں بہتری لانےکی ضرورت ہے،نداڈار
جولائی 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔