پارلیمنٹ ہاؤس میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

0
51

پارلیمنٹ ہاؤس میں نمازجمعہ کےبعد حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی،جس میں وزیراعظم شہبازشریف ،سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سمیت کابینہ اراکین نےشرکت کی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی وزیراعظم شہبازشریف سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین اور اراکین پارلیمنٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
شہیداسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجدکےامام اورخطیب مولانااحمدالرحمٰن نےپڑھائی۔
نماز جنازہ میں پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین اور عام افراد نے بھی شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دُعا کی گئی فلسطین کی آزادی کےلیے بھی خصوصی دعاکی گئی۔

Leave a reply