پارٹی کشمکش کاشکار، اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کوباہرنکالناہے،شوکت یوسفزئی

0
9

رہنما تحریک انصاف شوکت یوسف زئی نےکہاہےکہ پارٹی کشمکش کاشکار ہے،ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کوباہرنکالناہے۔
اپنےایک بیان میں تحریک انصاف کےرہنماشوکت یوسف زئی کاکہناتھاکہ پارٹی میں کشمکش ہے، ورکرز میں لاواپک رہاہے،پارٹی میں حکمت عملی کافقدان نظر آرہا ہے،پارٹی کی لیڈرشپ کوبانی پی ٹی آئی نے نامزدکیاہے،فیصلہ پارٹی کی لیڈرشپ نےکرناہے،بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،لیکن بات تو سامنےآئےکہ انہیں کیوں اندررکھاہواہے۔
شوکت یوسف زئی کامزیدکہناتھاکہ ہمیں پرامن تحریک ضرورکرنی چاہیے،حکومت کوڈرایانہیں جاسکتا ہے،اخلاقی طورپرحکومت پردباؤڈالاجاتاہے،پارٹی کی لیڈرشپ کوواضح مؤقف کےساتھ سامنے آناچاہیے، ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کوباہرنکالناہے،ہماری پارٹی کےورکرزصورتحال سےپریشان ہیں۔
رہنماپی ٹی آئی کاکہناتھاکہ لیڈرشپ کوچاہیےکہ ورکرزکواعتمادمیں لیں، اگر ورکرز خود نکلے تو مسائل  ہو جائیں  گے، پارٹی کوکلیئرکٹ پالیسی دینےکی ضرورت ہے،پارٹی کی قیادت اس وقت بیرسٹرگوہرکےپاس ہے،احتجاج کتنےدن تک اورکیسےہوگایہ بات معلوم نہیں ،ہم پرامن لوگ ہیں،تحریک میں لیڈرشپ موجود ہوتواچھاہوگا۔

Leave a reply