پانی کی جانبدارانہ اورناانصافی پرمبنی تقسیم:پنجاب حکومت کا ارسا کو مراسلہ

0
106

پنجاب حکومت نےپانی کی جانبدارانہ اورناانصافی پرمبنی تقسیم پر ارسا کو سخت  مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلہ میں کہاگیاکہ پنجاب کوشیئرسےکم اورسندھ کوشیئرسےزیادہ پانی دینےسے کسانوں میں بےچینی ہے،سندھ کوسکھربیراج پررائس کینال کوغیرقانونی پانی دیاجاتارہاجوچھپایاگیا،ہم تنبیہ کررہےہیں ایسے اقدامات سےامن وامان کے مسئلے پیدا ہوسکتے ہیں۔
پنجاب حکومت کےمراسلےمیں مزیدکہاگیاکہ ربیع کی فصل کی طرح اب حریف کی فصل میں بھی پنجاب سےناانصافی ہورہی ہے،ارساکی ٹیکنیکل اورایڈوائزری میٹنگ میں کیےگئےفیصلوں پرعمل نہیں ہورہا، صوبائی سیکرٹریزآبپاشی کی موجودگی میں تریموں پنجنداورچشمہ کینال کوپانی دینےکافیصلہ ہوا۔

Leave a reply