پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات:ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں پربریفنگ

0
10

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات،بین الاقوامی مالیتی ادارےکوٹیکس چوروں اورٹیکس نادہند گان کیخلاف بڑی کارروائیوں کی تیاریوں پربریفنگ دی جائےگی۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کےاقتصادی جائزہ مذاکرات کےاہم مرحلےکاآج سےآغازہوگیا،پالیسی سطح کے مذاکرات میں وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ٹیکس چوروں ،ٹیکس نادہندگان کیخلاف بڑی کارروائیوں کی تیاریوں پربریفنگ دی جائےگی۔ٹیکس گوشوارےجمع نہ کرانیوالوں کیخلاف16 اکتوبر سے کارروائی ہوگی،آئی ایم ایف کوبریفنگ،ٹیکس اقدامات بڑھاکراورٹیکس مقدمات نمٹاکرشارٹ فال پوراکرنےپربریفنگ دی جائےگی،آئی ایم ایف کونئی پانچ سالہ ٹیرف پالیسی کےمعیشت پرممکنہ اثرات پربریفنگ دی جائےگی۔آئی ایم ایف کوریکوڈیک کاپر اینڈ گولڈمائن پروجیکٹ پربھی بریفنگ دی جائےگی۔
ذرائع کےمطابق حالیہ سیلاب کےباعث معاشی شرح نمو،ٹیکس اورترقیاتی اہداف میں کمی پربات چیت متوقع ہے۔
حکام کاکہناہےکہ منصوبےکی کل لاگت 4.3ارب ڈالرسےبڑھ کر7.72ارب ڈالر تک پہنچ گئی،پہلے مرحلے میں2لاکھ میٹرک ٹن سالانہ تانبےپیداوارکاتخمینہ ہے۔
آئی ایم ایف کوبریفنگ دی جائے گی کہ نئی نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 سے درآمدی ڈیوٹیزمیں بتدریج کمی ہوگی،آئی ایم ایف کوبریفنگ میں بتایاجائےگاک۔ مقصدبرآمدات میں اضافہ اورسرمایہ کاری کافروغ ہے۔

Leave a reply