پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز کا شیڈول جاری

0
6

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
تین ملکی سیریز29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی،ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی ۔افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کےدرمیان کھیلاجائےگا،فائنل 7 ستمبر کو کھیلاجائےگا۔دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
تین ملکی ٹورنامنٹ کاشیڈول :
29 اگست افغانستان بمقابلہ پاکستان،30 اگست کو یو اے ای کامقابلہ پاکستان سےہوگا،1 ستمبرکو یو اے ای افغانستان کےساتھ کھیلےگی،2 ستمبر پاکستان بمقابلہ افغانستان ہوگا،4 ستمبرکو پاکستان کامقابلہ یو اے ای سےہوگا،5 ستمبر کوافغانستان اور یو اے ای کےدرمیان جوڑپڑےگا۔7ستمبرکودوٹاپ ٹیموں کےدرمیان فائنل ہوگا۔

Leave a reply