پاکستانیوں کیلئےکویت نے 19 سال بعد ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی

0
14

کویت جانیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،کویتی حکام نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔
فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستانی ہنر مندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے، کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔کویتی ویزوں کے اجرا سے ہزاروں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے، یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اٹلی میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں سالانہ کوٹا مختص کیا جائے گا، اٹلی کے ساتھ بھی ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں، جب کہ عرب ممالک بھی پاکستان سے ہنرمند افراد کو روزگار دینے کے خواہاں ہیں۔

Leave a reply