پاکستانی ائیر لائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت

پاکستانی ائیر لائنز کی برطانیہ میں بحالی پراہم پیشرفت،پاکستانی ائیر لائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 3 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، جو سی اے اے سے ملکر اسلام آباد ائیرپورٹ کا سکیورٹی آڈٹ کرے گی۔اسلام آباد ائیر پورٹ سے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں یہ آڈٹ اہم ہے، اسلام آباد ائیرپورٹ سے برطانیہ جانے والی پروازوں کی جانچ پڑتال برطانوی ٹیم کرے گی۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آج 10 جولائی کو آڈٹ مکمل کرکے واپس روانہ ہو جائےگی، جبکہ پاکستانی ائیر لائنز کے متعلق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستانی ائیرپورٹس اور ائیر لائنز سے متعلق رپورٹ اجلاس میں پیش کریں گے۔
سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لیکر پاکستان پر سے پابندی ہٹا دے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفر و سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مہوش حیات نےشادی کیلئےدولہاکی خصوصات بتادیں
جون 30, 2025 -
میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورک تھریڈز میں نیا سرچ ٹول متعارف
دسمبر 5, 2024 -
مون سون بارشیں کب سے شروع ہوں گی؟
جون 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔