پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کومرگی کے دورے پڑنے کا انکشاف

0
68

(پاکستان ٹوڈے) نادیہ جمیل اداکارہ نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد میری طبیعت بہت بگڑ گئی تھی، میں 4 سے 5 دن تک کوما میں چلی گئی تھی اس دوران مجھے وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا، ہوش میں آنے کے بعد میں شدید کمزوری کے باوجود سوشل میڈیا پر پوسٹ، تصاویر یا ویڈیوز لگا دیتی تھی جس کے بعد ہزاروں انجان لوگ دعائیں دیتے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے تھے، جس پر بہت اچھا محسوس کرتی تھی لیکن سوشل میڈیا پر بھی ہر چیز کی ایک حد ہونی چاہیے۔

دوران انٹرویو اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 5 سال کی عمر میں گرنے کے باعث میرا سیدھا ہاتھ ٹوٹ گیا تھا، اس کے بعد مرگی کے دورے پڑنے لگے تو اسی ہاتھ پر اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے   حال ہی میں بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں  مرگی  اور چھوٹی عمر میں سیدھا ہاتھ ٹوٹ جانے کا انکشاف کیا۔

میرا سیدھا ہاتھ ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتا، یہی وجہ ہے کہ میرے سیدھے ہاتھ سے نوالہ بھی نہیں بنتا، اب اگر کبھی بھی میں انٹرویو کے دوران کچھ الٹے ہاتھ سے کھالوں تو لوگ مجھے گندی گندی گالیاں دیتے ہیں جس کے بعد میرے بیٹے مجھے ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ ماں پلیز ! آپ سوشل میڈیا پر کھانا کھانے کی ویڈیو نہ ڈالا کریں۔

Leave a reply