پاکستانی ایئرپورٹس پر غیر ملکیوں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ

0
3

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر، غیر ملکیوں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ، ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لئےپیش کیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایات پر ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔کاؤنٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنیوالے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔
حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کیلئے مزید پرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

Leave a reply