پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نےبلندچوٹی سرکرکےتاریخ رقم کردی

0
8

ایڈونچر ٹورازم کا فروغ،پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے 5400 میٹر بلند چوٹی سر کرکےتاریخ رقم کردی۔
پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے گلگت بلتستان کی بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کردی۔خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل یہ تاریخی مہم الپائن کلب آف پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقد کی گئی، جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے خواتین کوہ پیما شامل تھیں۔
ٹیم کی قیادت گلگت بلتستان کی بی بی افزون نے کی ،جبکہ ٹیم میں اسلام آباد سے صحافی مونا خان اور آمنہ شبیر، خیبرپختونخوا سے ماریہ بنگش، گلگت بلتستان سے زیبا بتول، پنجاب سے بسمہ حسن اور اقرا جیلانی، بلوچستان سے لاریب بتول، سندھ سے مدیحہ سید اور اسلام آباد سے ہی شاہرین خان شامل تھیں۔یہ چار روزہ مہم 7 ستمبر کو سکردو سے شروع ہوئی، جہاں خواتین کوہ پیماؤں نے دیوسائی ٹاپ پر تربیت اور ہائیکنگ کی مشقیں کیں،جبکہ معروف کوہ پیما ساجد سدپارا، اشرف سدپارا، فدا علی اور شریف سدپارا نےخواتین ٹیم کی رہنمائی کی۔الپائن کلب کے مطابق ٹیم نے 10 ستمبر کو کامیابی کے ساتھ چوٹی سر کی۔
پاکستان کی ماہر اور مشہور خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نئی لڑکیاں کوہ پیمائی کی طرف آرہی ہیں اور انہیں کوہ پیمائی میں دلچسپی ہے۔
ساجد سدپارا کے بقول خواتین کوہ پیماؤں نے شاندار ہمت دکھائی ہے اور ان کی یہ کامیابی دیگر کیلئے مشعل راہ ہے۔

Leave a reply