پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزا فری ممالک کون سے ہیں؟ تازہ ترین فہرست جاری

0
4

پاکستانی سیاحوں کیلئے خوشخبری ،پاکستانیوں کیلئے ویزافری ممالک کون سے ہیں؟ہینلے اینڈ پارٹنرز نے اپنی تازہ ترین فہرست جاری کر دی۔
پاکستانیوں کیلئے ویزا فری ممالک کی تلاش ہمیشہ ایک چیلنج رہا ہے، تاہم سرمایہ کاری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز نے حال ہی میں ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں پاکستانی سیاح بغیر ویزے کے قدم رکھ سکتے ہیں،اگر آپ بھی بیرون ِملک سیاحت کے شوقین ہیں تو یہ شاندار موقع ہے، کیونکہ دنیا کے مختلف ممالک سیاحت کے فروغ کیلئے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جن میں چند ممالک ایسے ہیں، جو پاکستانیوں کو بغیر ویزا اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہیں۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق یہ ممالک تقریباً 198 قومیتوں کو ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔عالمی رہائش اور شہریت کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق افریقا کے 8 ممالک، اوشیانا کے علاقے سے 3 اور ایشیا سے ایک دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک ہیں، جو تقریباً 198 ممالک کے سیاحوں کو ویزافری رسائی دیتے ہیں۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی درجہ بندی کی رپورٹ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے ڈیٹا پر مبنی ہے، جو 2025 تک سفری آزادی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔پاکستانی سیاحوں کو دنیا کے 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے، جن میں بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، روانڈا، لیونڈا، سیمو، سیمیول، سیشلز، سینا، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو اور وانواتو کے نام شامل ہیں۔

Leave a reply